سمندر میں سپیکر لگانے سے متاثرہ مرجانی چٹانوں کی بحالی

سمندر میں سپیکر لگانے سے متاثرہ مرجانی چٹانوں کی بحالی

آسٹریلیا کے قریب سمندر کی گہرائی میں موجود مونگے اور مرجانی چٹانوں پر ایک دلچسپ تجربے میں لاؤڈ سپیکر نصب کرکے خاص آوازیں خارج کی گئی ہیں۔

سڈنی(نیٹ نیوز) توقع ہے کہ اس طرح نوجوان مچھلیاں اور آبی حیات وہاں آئیں گی اور کورال دوبارہ جی اٹھیں گے ۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے سائنسدانوں سمیت بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے گریٹ بیریئر ریف کے اندر لاؤڈ سپیکر لگائے ہیں جو صحت مند کورال کی مخصوص آواز خارج کرتے ہیں۔ یہ آوازیں انہوں نے دنیا بھر کے صحت مند مونگوں اور مرجانی چٹانوں سے ریکارڈ کی ہیں۔ایکسیٹر یونیورسٹی کے سائنسدان ٹِم گورڈن نے بتایا کہ مچھلیاں مونگوں کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن کورال سے آواز نہ آئے تو وہ اسے مردہ سمجھ کر دور چلی جاتی ہیں، اس لئے بیمار اور تباہ حال مرجانی چٹانوں پر لاؤڈ سپیکر سے آوازیں خارج کرکے نوجوان مچھلیوں کو اس کی جانب راغب کیا گیا ہے ، مچھلیاں بڑھنے سے ازخود کورال کا نظام مؤثر ہوجاتا ہے ۔ اگلے تجربے میں یہ دیکھنا باقی ہے کہ مچھلیاں اور دیگر جاندار کب تک وہاں برقرار رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں