برسبین سے آکلینڈ آنیوالے مسافر طیارے سے خطرناک سانپ برآمد
آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے مسافر طیارے سے خطرناک سانپ نکل آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں
آکلینڈ(نیٹ نیوز)آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے مسافر طیارے سے خطرناک سانپ نکل آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔نیوزی لینڈ سکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برسبین آسٹریلیا سے آکلینڈ آنے والی پرواز میں کسی نے کوبرا سانپ کو طیارے کے سامان والے خانے میں چھپا رکھا تھا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سانپ کا سر بیلچے سے کاٹ دیاگیا۔