ہلدی کا فی ایکڑبیج 12سے 15من ر کھیں :ماہرین زراعت

 ہلدی کا فی ایکڑبیج 12سے 15من ر کھیں :ماہرین زراعت

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے زرخیز اور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں ۔

فیصل آباد (اے پی پی)ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا بھی انتخاب کیاجاسکتاہے تاہم سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار کاحصول ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار باغات و الی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کر کے اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے تاہم روٹاویٹر کی سہولت میسر ہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹاویٹر چلاکر بیج کا اگاؤ مزید بہتر بنایاجاسکتاہے ۔ کاشتکار فی ایکڑ شرح بیج 12 سے 15 من تک رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں