ایزی پیسہ نے آن لائن پیمنٹ سہولت ایزی پے متعارف کراد ی

ایزی پیسہ نے آن لائن پیمنٹ سہولت ایزی پے متعارف کراد ی

پاکستان کی پہلی اوروسیع ترین برانچ لیس بینکنگ سروس ایزی پیسہ نے آن لائن تاجروں اور انکے صارفین کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرنے کے ضمن میں ملک کی پہلی جامع آن لائن پیمنٹ کی سہولت ایزی پے تیار کر لی ہے

کراچی(بزنس رپورٹر)ادائیگی کیلئے محفوظ ، مرکزی اور سہل سہولتیں فراہم کرنے والی سروس ایزی پے آسانی سے منسلک کیے جانے والے APIs، ایڈوانسڈ انالیٹکس اور رپورٹنگ جیسی اضافی سہولتیں اور متعدد چینلز کے ذریعے بڑے پیمانے پررسائی فراہم کرتے ہوئے ادائیگی کیلئے پاکستان کی پہلی جامع سروس کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایزی پیسہ تعمیر مائیکرو فنانس بینک اور ٹیلی نار پاکستان کی مشترکہ سروس ہے ۔ایزی پے آن لائن خریداری کرنے والے افراد کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرتا ہے ، صارفین اپنے ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن ریٹیل اسٹورکو براہ راست ادا ئیگی کر نے کے ساتھ ملک میں پھیلے ہوئے 65ہزار ایزی پیسہ دکانوں پر بھی ادائیگی کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ ایزی پے آپشن کے ذریعے ویزا اور ماسٹر کارڈ (کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈز)کو محفوظ طریقے سے اوربغیرکسی اضافی خرچ کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں