ملازمین کے لئے ای بی ایم کام کرنے کی بہترین جگہ قرار

ملازمین کے لئے ای بی ایم کام کرنے کی بہترین جگہ قرار

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے کام کے لئے بہترین جگہ کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے ۔ اس ضمن میں ایک سروے کا انعقاد پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) اور انگیج کنسلٹنگ کی جانب سے کیا گیا۔ تحقیق میں شریک ایسی 28کمپنیاں جن کے ملازمین کی تعداد 500یا اس سے زائد اور ان کی کم سے کم متعین مجموعی فروخت ہے ،

لاہور( سٹاف رپورٹر )اُن کے 200 ملازمین میں سے 100 ملازمین کا انتخاب کیا گیا ۔ تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ای بی ایم کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ، ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا کہ ہمارے ملازمین کا سنجیدہ عزم ہمارے کاروبار کا ایک فیصلہ کن اصول ہے ۔ ہم نے ہمیشہ یہ یقین رکھا ہے کہ شمولیت، بااختیاری اور اپنے ملازمین کی موجودہ صلاحیتوں میں اضافہ ہماری پائیدار ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں