ہراسانی ، حنا الطاف کی خواتین سے اجتماعی مزاحمت کی اپیل
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اداکارہ حنا الطاف نے کام کی جگہ ممکنہ ہراسانی کے ایک واقعے کے بعد خواتین کو متحد ہو کر آواز بلند کرنے اور اجتماعی طور پر مزاحمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں حنا الطاف نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے لیے ہر وقت محتاط رہنا ایک تھکا دینے والا عمل بن چکا ہے اور اکثر اوقات سمجھداری ہی ان کے لیے بنیادی تحفظ کا ذریعہ بن جاتی ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو اپنی اندرونی آواز پر بھروسہ کرنا چاہیے ، ضرورت پڑنے پر فوری ردعمل دینا چاہیے اور کسی بھی زیادتی پر جوابدہی کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔ ان کے مطابق خواتین کو اپنے حقوق کے لیے خاموش رہنے کے بجائے اجتماعی طور پر آواز اٹھانی چاہیے۔