رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ؐکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے

رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ؐکے  امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس مسجد نبوی ؐکے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے ۔۔۔

 ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ؐ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی منگل 26 مئی 9 ذی الحج 1447 ہجری کو عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے ۔عرب میڈیا کے مطابق شیخ علی الحذیفی کا شمار نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں قرآن کریم کے ممتاز قرامیں ہوتا ہے ۔ شیخ علی الحذیفی اس سے قبل مسجد قبا اور مسجد الحرام کے بھی امام و خطیب رہ چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں