چاندی 26، سونا 900روپے مہنگا ،ڈالرکی قدرکم
تولہ سونا 4لاکھ 77ہزار 162،دس گرام4 لاکھ 9ہزار 89کا ہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4548 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے کے اضافے سے 8099 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.60 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.61 روپے پر بند ہوئی تھی۔