ٹویوٹا کی مینوفیکچرنگ میں شاندار کارکردگی، صنعتی قیادت کے 35سال

ٹویوٹا کی مینوفیکچرنگ میں شاندار کارکردگی، صنعتی قیادت کے 35سال

کراچی(بزنس ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی)نے 15 مئی 2026 کو پاکستان میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کی موجودگی کے 35سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔

اس موقع پر مینوفیکچرنگ میں شاندار کارکردگی، لوکلائزیشن، اور ملک کی آٹو موبائل صنعت میں مسلسل کردار کو اجاگر کیا گیا۔ کمپنی نے اپنے قیام سے اب تک ملک بھر میں 12 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی ہیں۔آئی ایم سی کا وسیع ڈیلر اور سپلائر نیٹ ورک اپنی ویلیو چین میں 55 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے جبکہ گزشتہ ساڑھے 3دہائیوں کے دوران قومی خزانے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر ٹیکس کی مد میں جمع کروا چکا ہے جو سالانہ حکومتی ٹیکس وصولیوں کا تقریباً ایک فیصد بنتا ہے ۔اس اہم سنگِ میل کی تقریب ٹویوٹا کے مینوفیکچرنگ پلانٹ، پورٹ قاسم کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں جاپان کے سفیر شوئیچی آکاماتسو، ہیروشی نامبو، پریزیڈنٹ بزنس پلاننگ اینڈ آپریشن، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن؛ ماساہیکو مائیدا، سی ای او ٹویوٹا موٹر ایشیا؛ شیگیرو ہاراڈا، سی ای او موبیلٹی ڈویژن اینڈ گروتھ مارکیٹ ریجن، ٹویوٹا سوشو کارپوریشن؛ ہیروشی یونیناگا، سی ای او ایشیا پیسیفک ریجن و پریزیڈنٹ، ٹویوٹا سوشو کارپوریشن؛ محمد علی رفیق حبیب، چیئرمین انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ؛ اور علی اصغر جمالی، چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ سمیت آئی ایم سی کے 3 ہزار ملازمین نے شرکت کی۔انڈس موٹرز کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ کمپنی نے گزشتہ 35 برس میں 736 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں مزید 300 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں