درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے
مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں د عویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔۔۔
اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولہ بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔ یہ امریکی طیارے مختلف فوجی اڈوں پر اترے جہاں اسلحہ، میزائلوں اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگی تیاریوں کا حصہ ہو سکتی ہے ۔