تنہائی سے بچنے کیلئے معمر شخص سپر مارکیٹ میں رہنے لگا

تنہائی سے بچنے کیلئے معمر شخص سپر مارکیٹ میں رہنے لگا

شنگھائی(نیٹ نیوز)تنہا رہنے سے بچنے کیلئے ایک سپر مارکیٹ میں مقیم بزرگ فرد نے اپنا فلیٹ ایک ایسی خاتون کو دے دیا جس سے وہ دکان میں ملا تھا۔

 چین سے تعلق رکھنے والے 78 سالہ چیانگ مینگ نے ایسا اپنے بیٹے کی مخالفت کے باوجود کیا۔وہ شنگھائی کی ایک سپر مارکیٹ میں لگ بھگ ایک دہائی سے مقیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھکاری نہیں بس تنہا رہنے سے گھبراتے ہیں۔ 2021 میں ان کی ملاقات ایک خاتون ہوانگ سے سپر مارکیٹ میں ہوئی۔ ہوانگ نے چیانگ منگ کے بالوں کی صفائی کی، پھر اکثر ملنا شروع کیا، ان کیلئے کھانا لانے کے علاوہ صفائی بھی کرتیں۔ چیانگ منگ نے ہوانگ کو بیٹی قرار دیا اور اپنی وصیت میں فلیٹ خاتون کے نام کر دیا، کیونکہ ہوانگ نے مرتے دم تک ان کا خیال رکھنے کا وعدہ کیا ہے ۔چیانگ منگ کا ایک بیٹا بھی ہے مگر وہ والدین کی علیحدگی کے بعد سے اپنے والد سے نہیں ملا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں