ایران کو پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنے کا پورا حق :روسی وزیر خارجہ

ایران کو پرامن مقاصد  کیلئے یورینیم افزودہ کرنے کا  پورا حق :روسی وزیر خارجہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے ۔۔۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق لاوروف کا کہنا تھا کہ بنیادی اصول یہ ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے کسی بھی دوسرے فریق کی طرح ایران کو بھی پرامن توانائی کے مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پورا حق حاصل ہے ۔یورینیم کی افزودگی ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ایک اہم نکتہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں