والدین کیلئے تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر نقد انعام

 والدین کیلئے تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر نقد انعام

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے گرتی ہوئی شرحِ پیدائش پر قابو پانے کے لیے ایک منفرد اقدام کا اعلان کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر والدین کو مالی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو 30 ہزار روپے جبکہ چوتھے بچے کی ولادت پر 40 ہزار روپے بطور انعام فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو اب بڑھتی عمر کی آبادی اور کم شرح پیدائش کے خطرات کو سمجھتے ہوئے زیادہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ چندرابابو نائیڈو نے واضح کیا کہ حکومت آئندہ ایک ماہ کے اندر اس پالیسی کی مکمل تفصیلات جاری کرے گی، تاکہ عوام کو اس منصوبے سے متعلق مکمل آگاہی دی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں