ایرانی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ترکیہ روانہ

ایرانی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ  کی تیاریوں کیلئے ترکیہ روانہ

انطالیہ(سپورٹس ڈیسک)ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ترکیہ روانہ ہوگئی جہاں وہ آخری دوستانہ میچز کھیلنے کے ساتھ امریکا جانے کے لیے ویزا کارروائی بھی مکمل کرے گی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انطالیہ میں تربیتی کیمپ لگائے گی اور وہاں دو وارم اپ میچز کھیلنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ایران کی ٹیم 22 مقامی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل ہے جبکہ ہیڈ کوچ امیر قلعہ نوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی ترکیہ میں امریکی ویزا درخواستیں بھی جمع کروائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں