مہوش حیات اور فہد مصطفی کے رومانوی مناظر پر تنقید
کراچی(آئی این پی)اداکار مہوش حیات اور فہد مصطفی ایک بار پھر 8 سال بعد ایک ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کررہے ہیں، دونوں عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم زومبیڈ میں جلوہ گر ہوں گے۔
فلم کا حال ہی میں رومانوی گانا ذرا ذرا ریلیز کیا گیا، گانے میں مہوش حیات اور فہد مصطفی کی رومانوی کیمسٹری کو نمایاں کیا گیا ہے ، تاہم سوشل میڈیا پر فلم کے بعض رومانوی مناظر پر تنقید بھی سامنے آرہی ہے ، کچھ صارفین نے ان مناظر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستانی انڈسٹری پر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نقل کا الزام عائد کیا۔