بالی ووڈ میں بار بار ہب کا مذاق اڑایا گیا:نصیر الدین

بالی ووڈ میں بار بار ہب کا مذاق اڑایا گیا:نصیر الدین

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں بار بار مذہب کا مذاق اُڑایا گیا۔

نصیر الدین شاہ نے ایک تقریب میں سوالیہ انداز میں کہا کہ بالی ووڈ نے کس مذہب کا مذاق نہیں اڑایا؟ اداکار نے بالی ووڈ کی فلموں کو‘دقیانوسی تصورات کا ماسٹر’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ نے سکھوں، پارسیوں اور عیسائیوں کا مذاق اڑایا جبکہ مسلمان کو فلم کے آغاز میں ہیرو کا دوست دکھایا گیا جو کہ آخر میں ہیرو کی جان بچاتے ہوئے مر گیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے دکھوں پر ہنسنا بھارتیوں کی قومی صفت ہے ، اپنے اوپر ہنسنا نہیں آتا ہمیں اگر کوئی ہمارا مذاق اڑائے تو ہم ناراض ہوجاتے ہیں، لیکن کسی کا مذاق اڑانے سے پہلے دو بار نہیں سوچتے اور ہماری فلموں نے اس چیز کو جان بوجھ کر فروغ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں