اکیلے رہنا انتخاب ہے ، تنہا رہنا نہیں:سلمان خان

اکیلے رہنا انتخاب ہے ، تنہا رہنا نہیں:سلمان خان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی ایک مبہم مگر جذباتی پوسٹ نے مداحوں میں تشویش اور تجسس دونوں کو جنم دیا ہے۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹنس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تنہائی کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ انسان کے ساتھ رہنے کی دو حالتیں ہوتی ہیں: ایک اکیلے رہنا اور دوسری تنہا رہنا۔ ان کے مطابق اکیلے رہنا ایک ذاتی انتخاب ہوتا ہے ، جبکہ تنہائی وہ کیفیت ہے جب کوئی آپ کے ساتھ رہنا ہی نہ چاہے ۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ اب اس کے بعد لوگوں کو خود ہی سمجھ جانا چاہیے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں