شان شاہد کی فلم سائیکو کا ٹریلر جاری، عیدالاضحی پر ریلیز کی جائیگی
کراچی (آئی این پی)کراچی میں سپر سٹار شان شاہد کی نئی فلم سائیکو کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جہاں فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔
تقریب میں سونیا حسین، میرا، شبیر جان سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی۔فلم سائیکو ایک تھرل اور ایکشن سے بھرپور کہانی ہے جو اہم سماجی اور نفسیاتی مسائل کو اجاگر کرتی ہے ، ٹریلر نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور شائقین نے اسے بیحد پسند کیا۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ شان شاہد نے ان کی خواہش پر فلم کی ہدایت کاری کی اور فلم کا ہر منظر سسپنس اور دلچسپی سے بھرپور ہے۔