نقوی بھارت جائینگے یا نہیں،رواں ہفتے فیصلہ متوقع
آئی سی سی بورڈ کا اجلاس 30اور 31مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں ہے
(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھارت جائیں گے یا نہیں ؟ رواں ہفتے فیصلہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی رواں ہفتے ملاقات ہونے کا امکان ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات اسلام آباد میں ہو گی ،ملاقات محسن نقوی کی ایران سے واپسی پر ہوگی جبکہ بعض ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی کو بھارت جانے کی اجازت مل سکتی ہے کیونکہ پاکستان کو بھارت کو من مانی کا کوئی موقع نہیں دینا چاہتا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں محسن نقوی آئی سی سی کی جانب سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت کے حوالے سے بات کریں گے ۔واضح رہے آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا اجلاس 30 اور 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے ، آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو 31 مئی کو احمد آباد میں شیڈول آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ‘‘ان پرسن ’’دعوت دے رکھی ہے۔