بچوں کیلئے خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی 100فیصد تک اضافہ
ادویات مہنگی کرنے پر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیاتو منافع خور مافیا کے حوصلے مزید بڑھ گئے
کراچی (کامرس ڈیسک )ادویات مہنگی کرنے پر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیاتو منافع خور مافیا کے حوصلے مزید بڑھ گئے ۔بچوں کیلئے خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی 100 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے ۔دوسری طرف شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس کرائے ۔