آئی بی اے کا آئی ٹی سی این نمائش کیلئے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

آئی بی اے کا آئی ٹی سی این نمائش  کیلئے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اٹھارویں بین الاقوامی آئی ٹی سی این نمائش میں معلومات کے تبادلے کا شراکتی معاہدہ کرلیا ہے

کراچی (بزنس رپورٹر ) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اٹھارویں بین الاقوامی آئی ٹی سی این نمائش میں معلومات کے تبادلے کا شراکتی معاہدہ کرلیا ہے ۔ سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے ڈائریکٹر عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ ای کامرس گیٹ وے کے ساتھ اشتراک سے آئی بی اے مسلسل تین سال سے آئی ٹی سی این نمائش معلومات کے تبادلے پر تعاون کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں بین الاقوامی نمائش میں اس سال مزید جدت آئیگی۔ بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی شعبے کی انقلابی تبدیلیوں کے موضوعات پر آئی ٹی سی این نمائش میں دو اہم کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں