یو بی ایل نے واٹس ایپ بینکنگ خدمات متعارف کرادی
یو بی ایل نے واٹس ایپ بینکنگ خدمات متعار ف کرادی
کراچی(بزنس رپورٹر) صارفین اب بینک کی مصنوعات و خدمات واٹس ایپ پر بھی حاصل کرسکیں گے ، اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد صارفین کو ڈیجیٹل بینکاری کی جدید خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے ۔یو بی ایل واٹس ایپ بینکنگ سروس کے حوالے سے گروپ ایگزیکٹو ڈیجیٹل بینکنگ شرجیل نے کہا کہ بینک کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کو دور حاضر کی جدید سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور اب یو بی ایل کے صارفین واٹس ایپ کے ذریعے بینک کی مصنوعات اور خدمات حاصل کرسکیں گے جس کے نتیجے میں بینک کی خدمات کا دائرہ مزید وسیع ہوسکے گا۔