وزیراعظم کا سعودی سفیرتبدیل کرنے کا فیصلہ درست ،زاہدحسین

وزیراعظم کا سعودی سفیرتبدیل کرنے کا فیصلہ درست ،زاہدحسین

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور ان کے عملہ کو ہٹا کر درست فیصلہ کیا ہے

کراچی (بزنس رپورٹر) اس فیصلے سے سفارتخانوں میں پاکستانیوں کی توہین اور ان کے مسائل نظرانداز کرنے کا سلسلہ کم ہو جائے گا جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کئی بار دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو قومی اثاثہ قرار دیا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجے ہوئے زرمبادلہ سے کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ سمیت بہت سے دیگر مسائل حل ہو جاتے ہیں مگربیرون ملک پاکستانی سفارتکانوں سے ا نہیں کوئی مدد نہیں ملتی بلکہ ہر قسم کی شکایات عام ہیں،سعودی عرب میں بھی پاکستانی سفارتخانے کے بارے میں پاکستانی مزدوروں کی توہین، مسائل سے لا تعلقی اور بھتہ خوری کی شکایات عام تھیں جس پر وزیراعظم نے ایکشن لیا ہے جو ملکی تاریخ میں پہلی مثال ہے ،اب جنرل (ر)بلال اکبر کو سعودی عرب میں سفیرنامزد کر دیا گیا ہے جس سے وہاں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہونگے جبکہ سعودی حکومت سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں