باسمتی چاول کے معاملات پریورپ میں گرفت مضبوط،ایکسپورٹرز

باسمتی چاول کے معاملات پریورپ میں گرفت مضبوط،ایکسپورٹرز

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن (ریپ)نے یورپی یونین کی عدالت میں پاکستان اور بھارت کے باسمتی چاول کے حقوق کے کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورپی یونین میں اس کیس کے معاملات پر درست پیشرفت ہورہی ہے

کراچی(بزنس رپورٹر) ایسو سی ایشن اپنے ممبران اور تمام سپلائی چین کو یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ ریپ اوروزارت تجارت کے تعاون سے اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین قانون کے ہمراہ اس قانونی جنگ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ہوئی ہے ، چیئرمین ریپ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس کی بین الاقوامی قانونی پیچیدگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسو سی ایشن اپنے سینئر اور تجربہ کار ممبران پر مشتمل ٹیم اور قانونی ماہرین کے مشورے کے مطابق ہی با ضابطہ طور پر جو آفیشل پریس ریلیز جاری کرے اسی کو ایسو سی ایشن کا تصدیق شدہ مؤ قف سمجھا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں