سعودی عرب :مساجد میں وضو کے پانی کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ

سعودی عرب :مساجد میں وضو کے  پانی کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب نے مساجد میں وضو کے پانی کو ری سائیکل کرکے آبپاشی و دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے پرعمل درآمد کا اعلان کیا ہے ۔

سعودی وزارت اسلامی امور نے تین جامع مساجد میں وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ،وضو کے پانی کو ری سائیکل کرنے کے بعد مساجد کے بیت الخلا کے فلش ٹینک کے لیے ذخیرہ کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں