مرکنٹائل ایکسچینج میں 8.7 ارب کے 9781سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 8.7 ارب کے 9781سودے

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ(پی ایم ای ایکس )میں 8.772ارب روپے کے سودے ہوئے

کراچی (بزنس رپورٹر)گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد9781رہی ۔ زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.906ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.403 ارب روپے ، کرنسیزبذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.36 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.185 ارب روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 640.32 ملین رو پے رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں