معاشی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے ، حفیظ پاشا

معاشی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے ، حفیظ پاشا

مشکلات بڑھ رہی ،ا سٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا،سیمینار سے خطاب

لاہور(اے پی پی)معروف اکانومسٹ وسا بق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، ایسی صورتحال میں سیاسی اختلافات کی بجائے معاشی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلا نے کی ضرورت ہے ،تمام ا سٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا،پاکستان میں ایک طرف کورونا کی چوتھی لہر تو دوسری طرف افغانستان کی غیر یقینی صورت حال سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ،پیاف کے زیر اہتمام’’پاکستان اکانومی چیلنجز اینڈ سلوشنز‘‘کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صرف جون میں6.3 ارب ڈالر کی امپورٹ ہو ئی،امپورٹ بڑھنے سے تجارت عدم توازن کا شکار ہو جاتی ہے جسے روکنا بہت ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں