بوائی سے پہلے گندم کی امدادی قیمت کاتعین ضروری،فخرامام

بوائی سے پہلے گندم کی امدادی قیمت کاتعین ضروری،فخرامام

ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سفارشات دی جائیں،اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیور ٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی کے سیزن سے پہلے امدادی قیمت کو حتمی شکل دینا ضروری ہے ۔ گندم کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سفارشات دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر سال ہماری آبادی میں 50سے 60 لاکھ لوگ شامل ہوتے ہیں جس سے گندم کی مجموعی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اجلاس میں صوبائی زرعی محکموں نے گندم کی پیداوار سے متعلق تازہ ترین تخمینہ پر بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں