مزید تھائی کمپنیاں پاکستان میں کام کی خواہشمند ،سفیر

 مزید تھائی کمپنیاں پاکستان میں کام کی خواہشمند ،سفیر

بہترباہمی تجارت ،معاشی تعلقات کیلئے مل کر کام کرناہوگا،چکرید کرچائیونگ

لاہور(اے پی پی)تھائی لینڈ کے سفیرچکرید کرچائیونگ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، کورونا کی وجہ سے پچھلے سال باہمی تجارت کم ہوئی لیکن اب یہ مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے ، توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مزید بہتر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ سفیر نے کہا کہ تھائی لینڈ پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ مزید تھائی کمپنیاں یہاں اپنا کام شروع کرنے کی خواہشمند ہیں۔ تھائی سفیر نے مزیدکہا کہ پاکستانی مصنوعات کو تھائی مارکیٹ میں زیادہ مو ثر طریقے سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے ،تھائی لینڈ اور پاکستان کو اپنے تجارتی اور معاشی تعلقات کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں