مرکنٹائل ایکسچینج میں 17.8ارب کے 14336سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 17.8ارب کے 14336سودے

زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت 6.556ارب روپے رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 17.8ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 14336 رہی ۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.556ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.971 ارب روپے ، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.665 ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.947 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت898.949 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 808.454 ملین روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 376.321 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 344.2615 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 155.772 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت127.244 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 73.495 روپے رہی۔ ایگر یکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 10 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26.930 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں