برآمدی صنعتیں حکومتی امتیازی سلوک کا شکار،جاوید بلوانی

 برآمدی صنعتیں حکومتی امتیازی سلوک کا شکار،جاوید بلوانی

حکومت نے پنجاب کی صنعتوں کوسندھ پرترجیح دیکرتفریق پیدا کی،مشترکہ بیان

کراچی(بزنس رپورٹر)ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل فورم نے وزیر اعظم سے کراچی کی برآمدی صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان اپیرل فورم اور چیف کوآرڈی نیٹر، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر جاوید بلوانی سمیت چیئرمین ہوزری مینوفیکچررز اینڈ عبدالرحمن، چیئرمین نٹ ویئر اینڈ سویٹر ایکسپورٹرز کامران چاندنا، چیئرمین ریڈی میڈ گارمنٹس شیخ شفیق ، چیئرمین ڈینم مینوفیکچررز آصف ریاض، چیئرمین ٹاول مینوفیکچررز کاشف مہتاب، چیئرمین کلاتھ مرچنٹس شعیب سونیجا، چیئرمین بیڈ ویئر ایکسپورٹرز آصف جاویداور چیئرمین ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن محمد اشرف نے مشترکہ اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ کراچی کی ایکسپورٹ انڈسٹریز وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل امتیازی سلوک کا شکار ہورہی ہے اور انہیں آر ایل این جی کے رعایتی ٹیرف پر سپلائی سے محروم رکھا گیا ہے ۔ پٹرولیم ڈویژن نے پنجاب کی برآمدی صنعتوں کو سندھ کی برآمدی صنعتوں پر ترجیح دے کر پنجاب اور سندھ کی برآمدی صنعتوں میں تفریق پیدا کردی ہے اور آل ایل این جی کے رعایتی ٹیرف کی پیشکش کو صرف پنجاب کی ایکسپورٹ انڈسٹریز تک محدود کر دیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں