ترجیحی تجارتی معاہدے پرکام تیزکیا جائے ،ویتنامی سفیر

  ترجیحی تجارتی معاہدے پرکام تیزکیا جائے ،ویتنامی سفیر

کراچی(بزنس رپورٹر)ویتنام کے سفیر نگوین ٹین فونگ نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے )کیلئے بھی بات چیت چل رہی ہے لیکن ہمیں پہلے پی ٹی اے کی ضرورت ہے ۔

یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے دوران کہی۔سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس ایسوسی ایشنز کو مسائل کی نشاندہی کیلئے آگے آنا چاہیے تاکہ آگاہی پیدا کی جائے اور تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں۔قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدرمحمد ادریس نے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے  کیلئے وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ویتنام کی تاجر برادری کو مائی کراچی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں