اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ،ڈالر اورسونامہنگا

اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ،ڈالر اورسونامہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی رہی جبکہ ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر فی تولہ سونا 700روپے مزید مہنگا ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس7.46پوائنٹس کی کمی سے 44825پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 3 ارب کا خسارہ ہوا ،مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 169 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،158میں کمی اور21 میں استحکام رہا ۔

علاوہ ازیں فاریکس رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر26پیسے مہنگا ہوکر 176.48 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے 177.80 روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار 900اوردس گرام 601 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ7ہزار939 روپے کا ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں