آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(کامرس ڈیسک)آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے 31دسمبر 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی اورششماہی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

مشترکہ بعد ازٹیکس منافع اورEPSمیں بالترتیب 145 فیصد اور 119فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی نے 200 فیصد عبوری منافع منقسمہ کا اعلان کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد، آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے 31دسمبر 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور ششماہی کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔سہ ماہی اور ششماہی کے لیے مالیاتی نتائج کمپنی کی مستحکم رفتار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ترقی کے عزائم پر عمل درآمد جاری رکھنے کا واضح ثبوت ہیں۔

مشترکہ بنیادوں پر (بشمول کمپنی کے ذیلی اداروں کے نتائج:آئی سی آئی پاکستان پاورجن لمیٹڈ،نیوٹری کو موریناگا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور نیوٹری کو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ)کا زیرجائزہ ششماہی کے لیے خالص آمدنی46624ملین روپے رہی جو 53فیصد زائد ہے ۔مشترکہ بنیادوں پرگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 79فیصد اضافے کے ساتھ کاروباری منافع 6,759ملین روپے بنتا ہے جس میں کمپنی کے تمام بزنسز نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

مشترکہ بنیادوں پر،زیر جائزہ ششماہی کے لیے بعد ازٹیکس منافع 145فیصد اضافے کے ساتھ 6,045ملین روپے رہا۔ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآصف جمعہ نے کہا کہ کمپنی کے غیر معمولی نتائج ادارے کی جانب سے اپنے وسیع پراڈکٹ پورٹ فولیوکے ذریعے قدر میں اضافہ کرنے اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا واضح ثبوت ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں