ہفتہ رفتہ، انٹربینک میں ڈالر، یورو اور ریال کی اڑان جاری رہی
کراچی (این این آئی) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے کے باوجود گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، یورو اور ریال کی اڑان جاری رہی جبکہ پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے جبکہ اوپن ریٹ 179 روپے سے تجاوز کرگئے ۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 1.01 روپے بڑھ کر 178.51 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 179.80 روپے ہوگئی۔برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.83 روپے گھٹ کر 233.62 روپے ہوگئے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 3.20 روپے گھٹ کر 236.30 روپے ہوگئے۔