ویب پورٹل تیار،رواں سا ل متعارف کرائینگے ،شعیب جاوید

  ویب پورٹل تیار،رواں سا ل متعارف کرائینگے ،شعیب جاوید

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپوریشن شعیب جاوید حسین نے کہا ہے کہ ہم نے ویب پورٹل لانچ کرنے کی تیاریاں کرلی ہے ،

رواں سال ویب سائٹ پورٹل لانچ ہو جائے گا ،پورٹل پر آن لائن پروڈکٹس بہت ہی مناسب پریمیم پرخریدے جاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے بزنس میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ہوا ہے ،15 فیصد لائف بزنس میں ہوا جبکہ گروپ انشورنس بزنس میں 2021 میں200 فیصد اضافہ ہوا،2021 میں 14 ارب روپے کا گروپ انشورنس رہا ،پچھلے سال کارپوریشن نے 120 ارب روپے کا کاروبار کیا تھا جو اس سال بڑھ کرریکارڈ 160 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں انشورنس بزنس کو فروغ دیں،اس وقت مارکیٹ میں سخت مقابلہ نہیں ہے ،پچھلے سال ہم نے 55 فیصد کا مارکیٹ شیئرکا ٹارگٹ رکھا تھا اور اس سال ہم نے 58 فیصد تک مارکیٹ شیئر حاصل کیا ،اسٹیٹ لائف واحد کمپنی ہے جو منافع اپنے پالیسی ہولڈرز کو دیتی ہے ،پالیسی ہولڈرز کو اس سال 86 ارب روپے ادا کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں