عسکری بینک کو 12.157 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع

عسکری بینک کو 12.157 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع

کراچی (کامرس ڈیسک)عسکری بینک لمیٹڈ(اے کے بی ایل) نے ششماہی آمدنی 2022 (قبل ازٹیکس منافع) 12.157 ارب روپے کا اعلان کیا ہے۔

جس میں تمام کاروباری طبقات کی جانب سے مضبوط ترسیل کی وجہ سے پچھلے سال کے مقابلے میں 80 فیصد اضافے کی عکاسی کی گئی ہے ۔بینک کا خالص منافع 6.313 ارب روپے رہا جب کہ فی حصص آمدنی 5.01 روپے رہی ۔ادارے کی مجموعی آمدنی 11 فیصد بڑھ کر 23 ارب روپے ہوگئی جس نے بنیادی آمدنی کی نمو میں قابلِ قدر اضافہ کیا ۔ 23 نئی برانچوں کے اضافے اور افراط زر میں اضافے کے باوجود آپریٹنگ اخراجات پر اچھی طرح قابو پایا گیا اور موثر طور پر گزشتہ برس کے مقابلے میں3 فیصدکمی واقع ہوئی ۔چھ ماہ کی مدت میں اثاثوں کی مجموعی بنیاد 23 فیصد بڑھ کر 1.54 ٹریلین ہوگئی۔کرنٹ اکاؤنٹس بڑھکر 355 ارب ہو گئے جن کے ڈپازٹ  1.085ٹریلین روپے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں