مرکنٹائل ایکس چینج میں 24.4 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اور انڈیکس کے 24.4 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 16,421رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7.637 ارب روپے رہی، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودوں کی مالیت7.297 ارب روپے رہی۔