یوریا فروخت میں 3 فیصد اضافہ ، ڈی اے پی میں 13 فیصد کمی

یوریا فروخت میں 3 فیصد اضافہ ، ڈی اے پی میں 13 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی)یوریا کی فروخت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عارف حبیب ریسرچ اور انڈسٹری کے مطابق جنوری میں ملک میں 616300 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جنوری میں 598000 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جنوری میں 98000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں