اسٹاک ایکسچینج:تیزی برقرار،انڈیکس مزید200پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج:تیزی برقرار،انڈیکس مزید200پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس200پوائنٹس کے اضافے سے 41723 پربند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 24ارب روپے کا منافع ہواجبکہ 53فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہتر توقعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اورگیس، پاور ،فارما ٹیلی کام،پٹرولیم،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی رہی جس سے انڈیکس کی41600 اور 41700 پوائنٹس کی مزید دو حدیں بحال ہوگئیں ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 82 پوائنٹس کے اضافے سے 15745پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 493پوائنٹس کے اضافے سے 72446 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 105پوائنٹس کے اضافے سے 27744 پر بند ہوا۔ مجموعی سرمایہ65کھرب32ارب روپے پر پہنچ گیا ۔بدھ کو 29کروڑ 77لاکھ 73ہزار 210حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو29کروڑ65لاکھ95ہزار سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے تھے ۔ مجموعی طورپر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا جس میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،132میں کمی اور29میں استحکام رہا ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں