پاک،اٹلی تجارتی حجم دوارب یوروتک پہنچ گیا ، شہریار خان

پاک،اٹلی تجارتی حجم دوارب یوروتک پہنچ گیا ، شہریار خان

لاہور(اے پی پی)اٹلی کے شہر میلان میں اعزازی سرمایہ کاری قونصلر شہریار خان نے کہا ہے کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 2ارب یورو تک پہنچ گیا اور پاکستان کی برآمدات اٹلی سے درآمدات سے زیادہ ہیں۔

یو کے پاکستان بزنس کونسل اور پاکستان فرنیچر کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ کووڈ کے دوران عالمی تجارت میں کمی آئی لیکن 2022 میں اٹلی کو پاکستان کی برآمدات 1.2 بلین یورو تک بڑھ گئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران پاکستان کو اٹلی کی برآمدات تقریباً 800 ملین یورو تھیں۔ اس طرح پاکستان کی اٹلی کے ساتھ تجارت سرپلس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 220 ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ پاکستان اطالوی صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے ایک بڑی اور پرکشش مارکیٹ ہے ۔پاکستان میں اٹلی کے سفیر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی کمپنیوں کی بھر پور سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانی اور اطالوی کمپنیاں آپس میں بہترین تعاون کر رہی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اچھی شراکت داری قائم ہے اور آئندہ اس میں مزید کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں