سی پیک ، گوادر میں بکر ی فارمنگ کے نئے دور کا آغاز

سی پیک ، گوادر میں بکر ی فارمنگ کے نئے دور کا آغاز

اسلام آ باد (دنیا رپورٹ )چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کی گوادر پورٹ پر فری زون میں تیار کردہ گوٹ فارم میں سی پیک بکری کی پیدائش گوادر میں بکر ی فارمنگ کے نئے دور کاآغاز ہے ، سی پیک بکری فارم میں رکھی گئی بکریوں کی 25 نئی نسلوں میں سے ایک ہے ۔

 گوادر پرو کے مطابق گوادر میں چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کی گوادر پورٹ پر فری زون میں تیار کردہ اور چلائے جانے والے ایک اور واحد ''گوٹ فارم'' میں ' سی پیک بکری'' نامی ایک نوزائیدہ بکری اب چلتی، دوڑتی اور کھیل رہی ہے ۔ گوادر پرو کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی او پی ایچ سی کے ایک اعلیٰ عہدیدار محمد زبیر نے کہا کہ سی پیک بکری اب فارم میں دستیاب غذائیت سے بھرپور خوراک، حفظان صحت کے ماحول اور طبی دیکھ بھال کے ساتھ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔کوئٹہ کے لائیو سٹاک فارمر خورشید بلوچ نے کہااگر مقامی لوگ اپنے بکریوں کے فارم قائم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو ماہی گیری کا شہر ذہانت سے ترقی کرنا شروع کر دے گا ۔ ماہر معاشیات ساجد بلوچ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی اور غربت کے پروفائل کو تبدیل کر رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں