ایندھن سے بجلی پیداواری لاگت 18 فیصدبڑھ گئی

ایندھن سے بجلی پیداواری  لاگت 18 فیصدبڑھ گئی

اسلام آباد (اے پی پی)پن بجلی کے علاوہ دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداواری لاگت میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 18.6فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

 نیپرا اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق جولائی تافروری بجلی کی پیداواری لاگت 9.24 روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری لاگت 7.79 روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی تھی۔فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.01روپے فی کلوواٹ آورز ریکارڈکی گئی جو10.43 فیصدکم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں