چاول کی برآمدات میں کمی

چاول کی برآمدات میں کمی

اسلام آباد(اے پی پی)چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20.59 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

ادارہ شماریات مطابق جولائی سے فروری تک چاول کی برآمد ات سے ملک کو1.321 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمد ات سے ملک کو1.593 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں چاول کی برآمدات کاحجم 146.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جنوری میں 168.81 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 258.49 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات سے 2.760 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلے 8 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو379.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال 27.23 فیصدکم ہے ۔نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 941.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو17.91 فیصدکم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں