2022:سونیری بینک کو1883 ملین روپے کا خالص منافع

2022:سونیری بینک کو1883 ملین روپے کا خالص منافع

کراچی(کامرس ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے اپنے 31ویں سالانہ اجلاس عام میں اور ویڈیو لنک کے ذریعے زوم سے 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے سال کے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔

 اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین علاؤالدین فیراستہ نے کی اور پریذیڈنٹ اینڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر محتشم احمد اشائی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔سال 2022 میں بینک کا قبل از ٹیکس منافع4554ملین روپے اور بعد از ٹیکس منافع 1883ملین روپے رہا جو سال 2021 میں بالترتیب 5149 ملین روپے اور2854ملین روپے تھا۔بینک کی فی حصص آمدنی 1.71روپے رہی ۔اجلاس کے دوران شیئر ہولڈرز نے 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے سال کیلئے 10.00فیصدیعنی 1.00روپے فی حصص کے حساب سے حتمی نقد منافع تقسیم کرنے کی منظوری دی جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے تجویز کیا تھا۔مالیاتی نتائج پر شیئر ہولڈرز کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ بینک کی خالص سود ی آمدنی3.01فیصد اضافے کے ساتھ11,267 ملین روپے جب کہ غیر سودی آمدنی 20.21فیصداضافے سے 5,157ملین روپے رہی۔31 دسمبر 2022 کوبینک کے ڈپازٹس میں 1.64 فیصد کا اضافہ ہوااور 409,643 ملین روپے رہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں