ڈیوٹی و ٹیکس وصولی کیلئے مجاز بینک برانچوں کے اوقات کار میں توسیع
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک سمیت تمام بینکوں کی برانچیں اے ڈی سی کی اوور دی کاؤنٹر سہولت (او ٹی سی)کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں کی وصولی کیلئے ۔
30اور 31مارچ کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں سہ پہر 4بجے تا شام 6بجے کھلی رہیں گی ۔ نفٹ31 مارچ کو شام 6 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کریگا تا کہ کسٹمز کی وصولیوں کیلئے نیشنل بینک کی مجاز برانچوں میں جمع شدہ ادائیگی کے تمسکات کی اسی دن کلیئرنگ کی جا سکے ۔ اس مقصد کیلئے تمام بینک اپنی کلیئرنگ سے متعلق برانچوں کو اس وقت تک کھلا رکھیں گے جو کل نفٹ کی جانب سے کلیئرنگ میں سہولت دینے کیلئے ضروری ہے ۔