سگریٹ پر ڈیوٹی میں اضافہ،قانونی فروخت میں 45 فیصد کمی

سگریٹ پر ڈیوٹی میں اضافہ،قانونی فروخت میں 45 فیصد کمی

کراچی(بزنس رپورٹر)پی ایم آئی کے ڈائریکٹر فنانس محمد ذیشان نے کہا ہے کہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بے تحاشہ اضافے سے۔۔

قانونی فروخت میں کمی ہوگئی ہے، پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سگریٹ کی قانونی فروخت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کا فائدہ غیرقانونی سگریٹ کو پہنچ رہا ہے۔ صحافیوں سے غیررسمی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی قانونی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ملک میں سگریٹ کی غیرقانونی فروخت میں اضافہ ہوتا گیا۔ملک میں غیر قانونی سگریٹ کا مارکیٹ شیئر کو حالیہ ایکسائز اضافے سے قبل 35 سے 38 فیصد تھا صرف ایک مہینے میں 45 فیصد تک آچکا ہے اور اگر حکومت نے موزوں اقدامات نہ کیے تو یہ شیئر 50 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ جس تیزی سے سگریٹ کی غیرقانونی فروخت میں حالیہ ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے بعد اضافہ ہوا اسے دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ حکومت اس اقدام کے بعد سگریٹ کی فروخت سے 260 ارب روپے کے محصولات حاصل کرنے میں ناکام رہے گی اور بمشکل 170 ارب روپے ہی جمع ہوسکیں گے اور اس حقیقت کا انداز حکومت کو مارچ میں جمع ہونے والے ٹیکسوں سے بآسانی ہوجائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں