ماضی میں تجارت کیلئے افریقہ کونظراندازکرنابڑی غلطی،نویدقمر

ماضی میں تجارت کیلئے افریقہ کونظراندازکرنابڑی غلطی،نویدقمر

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت اور برآمدات کیلئے افریقہ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔۔

، ایتھوپیا کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے کیونکہ ماضی میں افریقہ کو نظرانداز کیا گیا جو ایک بڑی غلطی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر میں منعقدہ پاکستان ایتھوپیا بزنس فورم میں کیا۔ ایتھوپیا کے وزیر مملکت خارجہ مسگانو آریگا مہمان خصوصی تھے ۔ نوید قمر نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش مارکیٹ ہے ، پورے افریقی خطے کے ساتھ کاروباری تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں