امریکی کمپنی کا گلابی نمک میں 20کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

 امریکی کمپنی کا گلابی نمک میں 20کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی کمپنی پاکستان سے گلابی نمک کی کیوریٹنگ، پروسیسنگ، تقسیم اور درآمد کیلئے تقریباً 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق میریکل سالٹ ورکس کلیکٹو نے واشنگٹن میں ایک ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیر مسعود خان کو اپنی دلچسپی سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اشتراک کیا۔سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ کمپنی کان کنی سے لے کر اسے امریکا میں لانے تک تمام تر عمل میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے ۔کمپنی فزیبلیٹی اور ریزرو رپورٹس بھی تیار کرے گی اور کان کنی کے طریقہ کار اور عمل کو اپ گریڈ کرے گی۔منصوبے میں کان کنی کے مقام پر عالمی معیار کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی سہولت کی تعمیر اور مقامی آبادی کی تعمیر و ترقی کا پروگرام شامل ہے ۔پاکستان میں گلابی نمک کے بڑے ذخائر ہیں جن کی سالانہ آمدنی 12 ارب ڈالر ہے ۔سفارت خانے کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیاکہ ملک کے پاس تقریباً 22.22 ارب ٹن قدرتی وسائل موجود ہیں، جو زیادہ تر کالا باغ، ورچہ، کھیوڑہ اور بہادر خیل کے سالٹ رینج کے علاقوں میں مرکوز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں