انٹربینک میں ڈالر1.39،تولہ سونا1800روپے سستا

 انٹربینک میں ڈالر1.39،تولہ سونا1800روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدرمیں 1.39روپے کی کمی ریکارڈکی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا۔۔

،ادھر ایک تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.39 روپے کی کمی سے 285.74روپے پر آ گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309روپے اوریورو332روپے پرمستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈایک روپے کی کمی سے 382روپے پرآگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا21ڈالرکی کمی سے 1961ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا1800روپے کی کمی سے 2لاکھ36ہزارروپے اوردس گرام 1543روپے کی کمی سے 2لاکھ2ہزار332روپے کاہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں